مرکز نے آج اترپردیش کے ارکان پارلیمنٹ کو اطمینان دلانے کی کوشش کی جنہوں نے شکایت کی ہے کہ ان کی ریاست کے کسی بھی شہر کو اسمارٹ سٹی کے طور پر ترقی دینے کے لئے نہیں چنا گیا ہے۔
شہری ترقی کے وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے یوپی کے ایک رکن سے جو ریاست کے ایک بھی شہرکا فہرست
میں شامل نہ کئے جانے سے مشتعل تھے کہا کہ ’’میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ کسی شہر یا ریاست کے ساتھ تعصب نہیں برتا گیا‘‘ خود میرا شہر نیلور ابتدائی 97 شہروں کی فہرست میں نہیں پایا ہے حالانکہ میں شہری ترقی کا وزیر ہوں دوسروں کے بارے میں میں کیا بتا سکتا ہوں۔
جاری۔